بدھ , اکتوبر 15 2025

زیادہ ایڈٹ کی گئی تصاویر پرمداحوں کی تنقید

پاکستان کی معروف اداکارہ سویرا ندیم کی حد سے زیادہ ایڈیٹنگ والی تصاویر مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھائیں۔

سویرا ندیم نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور انہوں نے اپنی اداکاری، خوبصورتی اور باوقار شخصیت سے مداحوں کے دل جیتے، حال ہی میں اپنے نئے پراجیکٹ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کرنے پر اب وہ تنقید کی زد میں ہیں۔

مداح انہیں ہمیشہ سادگی اور شخصیت کی پختگی کی وجہ سے پسند کرتے آئے ہیں، لیکن ڈرامے کے سیٹ سے شیئر کی گئیں تصاویر ان کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آئیں۔

انہوں نے روایتی ملبوسات میں چند تصاویر پوسٹ کیں، تاہم مداحوں کا خیال تھا کہ یہ تصاویر ضرورت سے زیادہ ایڈٹ کی گئی ہیں، ان کے چہرے کو حد سے زیادہ سلم اور جںلد کو ایئر برش کیا گیا تھا، جو غیر فطری لگ رہا تھا۔

مداحوں نے کمنٹس میں اس حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …