google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پشاور زلمی پلے آف مرحلے میں - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پشاور زلمی پلے آف مرحلے میں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دے دی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے کے بعد پی ایس ایل 9 کے پلے آف مرحلے کےلیے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18ویں اوور میں 120 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

سعود شکیل 24، جیسن رائے 16، عقیل حسین 14، محمد عامر 13، لیوری ایونس 12 اور عمیر یوسف کے 10رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔

کپتان رائیلی روسو 8، سہیل خان 7، خواجہ نافع 5 اور ابرار احمد صفر رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ محمد حسنین 2 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

پشاور زلمی کے صائم ایوب، لیوک ووڈ، خرم شہزاد اور مہران ممتاز نے 2،2 وکٹ اپنے نام کیے۔

صائم ایوب جنہوں نے بیٹنگ میں 12 گیندوں پر 30 رنز کی باری کھیلی تھی، انہوں نے صرف 20 رنز دے کر 2 وکٹ حاصل کیے انہیں آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر196 رنزبنائےتھے۔

اننگز کی خاص بات کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیل رہے ویسٹ انڈین بولر عقیل حسین نے حالیہ ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک اپنے نام کی تھی۔

انہوں نے میچ کے 16ویں اور اپنے 4 اوور کی دوسری، تیسری اور چوتھی گیند پر پشاور زلمی کے عامر جمال ، مہران ممتاز اور لیوک ووڈ کو شکار کیا۔

دوسری طرف پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے 30 گیندوں پر 53، عاصم ایوب نے 12 گیندوں پر 30،ٹام کوہلر نے 19 گیندوں پر 33جبکہ محمد حارث نے 13 گیندوں پر 20 رنز بنائےتھے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور کی ٹیم میں صائم ایوب، بابراعظم، محمد حارث، ٹام کوہلر، حسیب اللّٰہ خان، رومین پاول، عامر جمال، لیوک ووڈ، نوین الحق، مہران ممتاز اور خرم شہزاد شامل تھے۔

دوسری طرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے جیسن روئے، سعود شکیل، خواجہ نافع، رائیلی روسو، عمیر بن یوسف، لائیوری ایونس، اکیل حسین، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد، سہیل خان ٹیم کا حصہ تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف

صائم ایوب کی جنوبی افریقہ کیخلاف ایک اور سنچری پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے …