ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج دوسرا T20

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا،

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان بنگلہ دیش نے گرین شرٹس کو باآسانی سات وکٹ سے مات دے دی تھی۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم پورے بیس اوور بھی نہ کھیل پائی اور آخری اوور میں صرف 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش نے ہدف سولہویں اوور میں حاصل کرلیا، اوپنر پرویز ایمون نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بچانے کے لئے پاکستان کو منگل کو میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم پہلا میچ سات وکٹوں سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرچکی ہے۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …