منگل , اکتوبر 14 2025

کیا سونا سستا ہو گا ؟ شادیوں کا سیزن، خواتین پریشان

سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، جس کے باعث شادی کی تیاری کرنے والے گھرانوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔


منگل کے روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2,500 ڈالر تک پہنچا، جبکہ پاکستان میں فی تولہ قیمت 2 لاکھ 36 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔

کراچی صرافہ بازار کے صدر حاجی محمد ارشد نے بتایا کہ سونے کی طلب میں قدرے کمی آئی ہے، مگر قیمتیں ابھی مزید بڑھ سکتی ہیں کیونکہ عالمی مالیاتی ادارے مہنگائی کے خلاف پالیسی سخت کر رہے ہیں۔

راولپنڈی کی رہائشی ثناء فاطمہ، جو اگلے ماہ اپنی شادی کی تیاری کر رہی ہیں، نے ایکسپریس نیوز کو بتایا:
“ہم نے صرف پانچ تولے زیور بنانے کا سوچا تھا، اب دو تولے پر بھی مشکل ہے۔”

تجزیہ کاروں کے مطابق، موجودہ حالات میں عوام کو “ہلکا زیور” یا مصنوعی جیولری کی طرف رجوع کرنا پڑ رہا ہے، جب کہ کچھ خاندان زیور کی بجائے نقد رقم یا پلاٹ کو ترجیح دے رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …