آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشنز جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی کابینہ کی تشکیل کے فوراً بعد اسٹینڈ بائی کے دوسرے جائزے کے لیے مشن بھیجا جائے گا۔
واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشنز جولی کوزیک نےپریس بریفنگ میں یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فی الحال توجہ موجودہ اسٹینڈ بائی پروگرام کی تکمیل پر ہے، جو اپریل 2024ء میں ختم ہو رہا ہے۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشنز نے بتایا کہ آئی ایم ایف معاشی استحکام یقینی بنانے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ پالیسیوں پر کام کرنے کا منتظر ہے۔
انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی سیاسی صورتِ حال پر تبصرے سے گریز کیا۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا کہ نگراں حکومت نے مالی اہداف پرعمل کرتے ہوئے معاشی استحکام برقرار رکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کی بھلائی کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشنز جولی کوزیک کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالرز مل چکے ہیں۔