بدھ , اکتوبر 15 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہلی بار130000 کی بلند سطح عبور

نئے مالی سال کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، 1964 پوائنٹس کے اضافے سے بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے اور مالی سال کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، صبح 12 بج کر 56 منٹ پر بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 30 ہزار 164 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہلی بار129000پوائنٹس کی بلند سطح عبورکرگئی۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں 1300 سے زائد پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نےتاریخ کی بلندترین سطح کا نیا ریکارڈ بنا دیا، ہنڈریڈ انڈیکس 1335 پوائنٹس بڑھ کر129534پوائنٹس پر جا پہنچا۔

گزشتہ روز مارکیٹ نے ایک دن میں 126000,127000 اور 128000 پوائنٹس کی تین حدیں عبور کی تھیں۔کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 2572 پوائنٹس بڑھکر 128199 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روزمارکیٹ میں 44 ارب روپے مالیت کے 1 ارب دو کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا،جون میں مارکیٹ نے 126718 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کا ریکارڈ بنایا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ، مرغی اور پیاز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ بنیادی …