منگل , اکتوبر 14 2025

پنجاب کے اکثر علاقوںسمیت کشمیر اور کے پی کے بالائی علاقوں میں بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات سے ہی پنجاب کے اکثر علاقوں سمیت کشمیر اور کے پی کے بالائی علاقوں میں بارش ہوئی

محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں مزید کہ اہے کہ موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے

اسکے علاوہ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ،چارسدہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا بھی اندیشہ ہے

موسمیات نے آج (جمعرات کے روز) کشمیر ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، بالائی/وسطی پنجاب میں اکژ مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار/ شدیدموسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے ،

اسی طرح جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقاما ت پر بارش کی بھی توقع ہے

گزشتہ رات سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ان میں اسلام آباد کے سید پور 82، بوکرا 68، زیروپوائنٹ 36، گولڑہ 25، ایئرپورٹ 06 ملی میٹر جبکہ پنجاب کے راولپنڈی(شمس آباد 56، پیرودھائی 53، چکلالہ ایئرپورٹ 52، کچہری 43)، مری 43، سیالکوٹ(سٹی 37، ایئرپورٹ 05)، گجرات 36، اٹک، چکوال 05، منگلا، جہلم، گوجرانوالہ، نارووال 01 شامل ہیں

اسی طرح کشمیر: کوٹلی 53، گڑھی دوپٹہ 37، راولاکوٹ 13، مظفر آباد (سٹی 07، ایئر پورٹ 06)، خیبر پختونخوا: سیدو شریف24، پارا چنار23، بالاکوٹ 15، مالم جبہ 09، کالام 05، لوئر دیر 03، کاکول میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …