google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایف بی آر کو جاز ٹاورز فروخت سے 22ارب ٹیکس وصولی کی اجازت - UrduLead
جمعہ , جون 13 2025

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایف بی آر کو جاز ٹاورز فروخت سے 22ارب ٹیکس وصولی کی اجازت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 59.3 ارب روپے مالیت کے ٹاورز کے لین دین میں ایف بی آر کے موقف کی توثیق کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے جسٹس بابر ستار کی سربراہی میںایک بڑی ٹیلی کام کمپنی–جاز پاکستان — کی جانب سے دائر کردہ ٹیکس ریفرنس میں ریونیو کے حق میں اہم فیصلہ سنا د یا ہے ۔

اس فیصلے کی رو سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اس اختیارکو تسلیم کیا گیا ہے کہ وہ اندرونِ گروپ کے بڑے لین دین میں ٹیکس واجبات کا تعین کر سکتا ہے، جس میں ایک ٹیلی کام کمپنی–جاز پاکستان — نے اپنے ٹاور اثاثہ جات اپنی ذیلی کمپنی کو منتقل کیے تھے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں ٹیلی کام کمپنی–جاز پاکستان — کو اس لین دین کی مد میں ہونے والے منافع پر تقریبا 22 ارب روپے (78 ملین امریکی ڈالر)ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

یہ اہم مقدمہ 2018 کی ایک اثاثہ جات کی داخلی تنظیمِ نو پر کے حوالے سے تھا، جس میں ایک ٹیلی کام کمپنی نے ملک بھر کے اپنے ٹاور اثاثہ جات اپنی ذیلی کمپنی کو منتقل کیے تھے ۔

ٹیلیکام کمپنی–جاز پاکستان — نے اپنے مالیاتی گوشواروں میں ان اثاثوں کی فروخت کی قیمت 98.5 ارب روپے (940ملین امریکی ڈالر(ظاہرکی جبکہ اس لین دین میں ہونے والا حسابی منافع تقریبا 75.9 ارب روپے ظاہر کیا گیا ۔

تاہم کمپنی کا موقف تھا کہ یہ لین دین ٹیکس سے مستثنی ہے کیونکہ اثاثے اس کی ایک ملکیتی ذیلی کمپنی کو منتقل کئے گئے ہیں جو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 97(1) کے تحت اندرونِ گروپ منتقلی کے زمرے میں آتا ہے۔

اسی ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت جاری کردہ شوکاز نوٹس کے خلاف دائر کی گئی ایک اور درخواست کو خارج کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائدکردیا ، جو ڈپٹی کمشنرانکم ٹیکس (آئی آر)، ایل ٹی او، اسلام آباد کو چار ہفتوں کے اندر ادا کرنا ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

دل کے امراض کے شکار افراد کے لیے ایک مؤثر بلکہ آسان طریقہ علاج

دنیا بھر میں لاکھوں لوگ دل کے امراض کا شکار ہیں، اور ان میں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے