google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد کمی - UrduLead
جمعہ , جون 6 2025

ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد کمی

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.41 فیصد تک محدود رہی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 14 اشیاء مہنگی، 10 اشیاء سستی جبکہ 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر،آلو، انڈے، پیاز، کیلے، گڑ، سرسوں کا تیل، دال ماش، چنا بھی مہنگے ہوئے ہیں جبکہ برائلر مرغی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر، چینی،بجلی، خشک دودھ، گھی، گندم کا آٹا، لہسن کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریڈ، مٹن، تازہ دودھ، دہی سمیت 27 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی موجودہ صورت حال ملے جلے رجحان کی عکاسی کرتی ہے، جس میں روزمرہ استعمال کی کچھ بنیادی اشیاء مہنگی جبکہ کچھ سستی ہوئی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان میں کرپٹو شعبے کے ضابطہ کار کے لیے اہم پیش رفت

پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز وزارتِ خزانہ میں منعقد ہوا، اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے