
پی ایس ایل فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 201رنز بناکر لاہور قلندر کو202 رنز کا ہدف دیا ہے
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس ڈے اینڈ نائیٹ میچ میں کوئٹہ گلیڈی کے اوپنر خاطر خواہ کھیل پیش نہ کرسکے اور شاہین آفریدی نے پہلے سعود شکیل جبکہ بعد میں فن ایلن کو سلمان مرزا نے آئوٹ کیا
بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں نمایاں رنز حسن نواز نے بنائے جنہوں نے43گیندوں پر 76رنز بھی بنائے جس میں 4چھکے اور8چوکے شامل تھے

لاہور قلندر کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، سلمان مرزااور حارث رئو ف نے 2, 2کھلاڑی جبکہ سکندر رضا اور رشاد حسین نے ایک ایک کھلاڑی آئوٹ کیا