اتوار , جون 14 2026

آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سہ پہر 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں معرکۂ حق میں پاکستان کی فتح پر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کابینہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی غور کرے گی اور ممکنہ سفارشات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے …