ہفتہ , مئی 2 2026

KP کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، سوات، مردان، نوشہرہ، صوابی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، سوات، مردان، نوشہرہ، صوابی اور گرد و نواح سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 230 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا علاقہ تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں جن کی شدت 4 سے 6 کے درمیان رہی ہے۔

تاہم گہرائی زیادہ ہونے اور مرکز پاکستان سے دور ہونے کے باعث جانی یا کوئی بڑا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

PSL11: حیدرآباد کنگزمین فائنل میں پہنچ گئی

حیدرآباد کنگزمین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ایلیمینیٹر ٹو میں سنسنی …