
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 21ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد عامر کی جگہ محمد ذیشان کو موقع دیا ہے۔
لاہور قلندرز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دینے والی پلینگ الیون کو ہی میدان میں اتارا ہے۔

واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور قلندرز 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 ہی پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
علاوہ ازیں، کراچی کنگز 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، پشاور زلمی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور ملتان سلطانز صرف 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔