google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 یاہوکا گوگل کروم براؤزر خریدنے میں دلچسپی - UrduLead
جمعرات , جون 12 2025

یاہوکا گوگل کروم براؤزر خریدنے میں دلچسپی

امریکی انٹرنیٹ کمپنی یاہو نے گوگل کا کروم براؤزر خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف آن لائن سرچ مارکیٹ میں گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے گوگل کو اس کا مقبول کروم براؤزر فروخت کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔

چند ماہ قبل امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے وفاقی عدالت کو تجویز پیش کی گئی تھی۔ کہ گوگل کو اپنا کروم براؤزر فروخت کر دینا چاہیے۔

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق امریکی انٹرنیٹ کمپنی یاہو کے مالک کی جانب سے گوگل کا کروم براؤزر خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔

سینئر ایگزیکٹو کے مطابق اگر وفاقی عدالت کی جانب سے گوگل کو اپنا کروم ویب براؤزر فروخت کرنے پر مجبور کیا گیا تو انٹرنیٹ کمپنی یاہو کے مالک اس خریداری کے لیے بولی لگائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یاہو سرچ کے جنرل منیجر برائن پرووسٹ نے 2 روز قبل واشنگٹن میں گوگل ٹرائل کے دوران مؤقف اپنایا تھا کہ ان کی کمپنی کے لگائے گئے اندازے کے مطابق براؤزر کی فروخت کی قیمت 10 ارب ڈالر سے زائد ہو گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ٹی سی ایل اربوں روپے کی پراپرٹیز کیسے فروخت کررہی ہے؟

چیئرمین کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام نے سی ای او پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن …