
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10ویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے،
دفاعی چیمپئن ٹیم نے اپنے پانچویں میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔ اس مرتبہ ملتان سلطانز کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرادیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔
عثمان خان نے 61 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان نے 36، یاسر خان نے 29، کامران غلام نے 13 اور افتخار احمد نے 10 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رایلی میریدتھ، جیسن ہولڈر، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوور کی پہلی گیند پر صرف 3 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔

یونائیٹڈ کے اوورسیز کھلاڑی آیندریس گوس نے 45 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ کولن منرو نے 45، صاحبزادہ فرحان نے 22 اور محمد نواز نے 21 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے مائیکل بریسویل، عبید شاہ اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ لی۔
گزشتہ روز ملتان سلطان نے لاہور قلندر کو شکست دی تھی
اسلام آباد یونائیٹڈ اب بھی پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں کھیلے جانے والے میچوں میں ناقابل شکست ہے

تازہ ترین پوانٹس ٹیبل کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچ کھیل کر10پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے
دوسرے نمبر پر کراچی کنگز ہے جوکہ 5میچ کھیل کر 6پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے
پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر لاہور قلندر کا ہے جوکہ 4میچ کھیل کر 4پوائٹس ہیںباقی تینوں ٹیموں کے 2، 2 پوائنٹس ہیں