google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مسلم لیگ نواز اور ایم کیو ایم کے درمیان حکومت سازی کا معاہدہ طے - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

مسلم لیگ نواز اور ایم کیو ایم کے درمیان حکومت سازی کا معاہدہ طے

مسلم لیگ نواز اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم ) کے درمیان حکومت سازی کا معاہدہ طے پا گیا۔

عام انتخابات 2024 کے بعد حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ نواز اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جبکہ تین نکاتی معاہدے پر دونوں جماعتوں کے قائدین نے دستخط بھی کردیئے ہیں۔

معاہدے کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لئے مسلم لیگ نواز کو ووٹ دیا جائے گا۔

دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے چارٹر کے مطابق آئینی ترامیم ترجیح ہوگی جبکہ بلدیاتی نظام اور کراچی کے مسائل کا حل بھی معاہدے کا حصہ ہے۔

معاہدے کے بعد ایم کیو ایم قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی بجائے حکومتی بنچز پر بیٹھے گی

About Aftab Ahmed

Check Also

بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو …