google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گنڈا پور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

گنڈا پور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب

سنی اتحاد کونسل کے علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے 22ویں وزیر اعلی منتخب ہوگئے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس آج صبح 10 بجے شروع ہونا تھا۔

نئے وزیراعلیٰ کے لیے سنی اتحاد کونسل کے علی امین گنڈا پور کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عباد اللہ خان سے ہوا۔

قائد ایوان کے لیے دونوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیئے ہیں۔

گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی صوبائی اسمبلی کے سپیکر جبکہ ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئی تھیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …