
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہونے جا رہا ہے، جبکہ فائنل میچ 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
چھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل، اے اسپورٹس، پر براہ راست نشر کیا جائے گا، جو اس شاندار ایونٹ کے ساتھ اپنی وابستگی جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاکستان میں میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر بھی براہ راست نشر کیے جائیں گے۔اردو اور انگریزی فیڈ کو اے اسپورٹس اور پی ٹی وی اسپورٹس کے درمیان تقسیم کیا گیا ہے۔ جن دنوں اے اسپورٹس میچز کو انگریزی میں نشر کرے گا، پی ٹی وی اسپورٹس انہیں اردو میں نشر کرے گا،
لائیو اسٹریمنگ کے لیے، والی ٹیکنالوجیز، جس نے پاکستان میں اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کیے ہیں، نے ٹپ میڈ، تماشہ، دراز، مائیکو اور بگن کو میچز کی اسٹریمنگ کے لیے سب لائسنس دے دیا ہے تاکہ وہ اپنے اپنے پلیٹ فارمز پر میچز نشر کریں۔
پاکستان سے باہر تمام خطوں کے لیے نشریاتی اور اسٹریمنگ حقوق حاصل کرنے کے بعد، ٹرانس گروپ نے مختلف چینلز کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز نشر کرنے کے لیے سب لائسنس دیے ہیں۔
بین الاقوامی ناظرین کے لیے، برطانیہ میں اسکائی اسپورٹس اور جیو میچز نشر کریں گے، جبکہ شمالی امریکہ میں ولو ٹی وی ایکشن دکھائے گا۔

افریقہ میں کرکٹ کے شائقین کے لیے سپر اسپورٹس میچز نشر کرے گا، جبکہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ (مینا) کے ناظرین کے لیے مائیکو تمام ایکشن نشر کرے گا۔
ہمسائے ممالک میں بھی پی ایس ایل نشر کی جائے گی بنگلہ دیش میں ٹی اسپورٹس کے ذریعے اور بھارت میں فین کوڈ صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر۔ سونی ٹی وی افغانستان، بھارت اور سری لنکا میں میچز نشر کرے گا۔