google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستانی ڈرامے پونا اکیڈمی میں اداکاری سکھانے کے لیے دکھائے جاتے ہیں: لیلی زبیری - UrduLead
جمعہ , مئی 23 2025

پاکستانی ڈرامے پونا اکیڈمی میں اداکاری سکھانے کے لیے دکھائے جاتے ہیں: لیلی زبیری

پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ لیلی زبیری نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اہم انکشاف کیا ہے۔

 لیلیٰ زبیری نے بتایا کہ انہیں اور دیگر پاکستانی ٹی وی اداکاراؤں کو بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم حنا کی پیشکش ہوئی تھی جسے بعد میں زیبا بختیار نے کیا۔

انہوں نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات 86-87ء کی ہے جب ہماری شارجہ کرکٹ کپ کے دوران راج کپور سے ملاقات ہوئی،

انہوں نے ہمیں بتایا کہ ہمارے پاکستانی ڈرامے پونا اکیڈمی میں اداکاری سکھانے کے لیے دکھائے جاتے ہیں، اسی ملاقات میں انہوں نے مجھے فلم حنا کی پیشکش کی جو بعد میں زیبا بختیار نے کی۔ 

اداکارہ نے کہا کہ ان کو پاکستانی لڑکی کی ضرورت تھی اور یہ پیشکش شہناز شیخ اور مرینا خان کو بھی کی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے میں وہ فلم نہیں کر پائی کیونکہ میرے شوہر پاک فوج کے افسر تھے۔

لیلیٰ زبیری نے بھارت کے ساتھ تعلقات سے متعلق مزید کہا کہ پہلے ہمارے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات تھے جس کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے کے مواقع ملتے تھے لیکن آج کل بھارت میں کام کرنے کے مواقع بہت کم ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے …