منگل , اکتوبر 14 2025

 فخر زمان کا انجری سے صحتیابی کے بعد لاہور قلندرز کے نیٹ پر بیٹنگ کا آغاز 

پاکستان ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے انجری سے صحتیابی کے بعد لاہور قلندرز کے نیٹ پر بیٹنگ کا آغاز کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں فخر زمان نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ بعد بیٹنگ کرنا قدرے عجیب سا لگ رہا تھا تاہم پوری امید ہے اگلے دنوں میں ردھم میں آ جاؤں گا۔

فخر زمان نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچانا چاہتا ہوں، ہم پی ایس ایل کا ہر میچ فائنل سمجھ کر پوری صلاحیتوں سے کھیلتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران فخر زمان فیلڈںگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث وہ اوپننگ نہیں کر سکے تھے۔

انجری کے باعث فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …