اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

آج سے PSL ٹکٹوں کی فروخت شروع: PCB

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت آج سہ پہر 3 بجے سے شروع ہوئی اور  ٹکٹ PCB.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہیں۔

7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر فزیکل ٹکٹ دستیاب ہوں گے جبکہ آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں بھی مقررہ ٹی سی ایس پک اپ مراکز سے حاصل کی جا سکتی ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پر پہنچائی جا سکیں گی۔

گروپ میچز کے لئے ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 650 رکھی گئی ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا اور چھ ٹیموں کا یہ ایونٹ کراچی لاہور ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی کے لیے ہر میچ میں ٹکٹ ریفل بھی ہوگی جس میں مختلف انعامات دیے جائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …