ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

پی ایس ایل ترانہ: علی ظفر کی خدمات حاصل

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ترانے کے لیے انتظامیہ نے معروف گلوکار کی خدمات حاصل کر لیں۔

پی ایس ایل سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے۔ جو 18 مئی تک جاری رہے گا۔ یہ ایونٹ کراچی، لاہور، ملتان اور رولپنڈی میں منعقد ہو گا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل کے ترانے کا شدت سے انتظار ہے۔ جس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے معروف گلوکار علی ظفر کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر پی ایس ایل 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا جا سکتا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے ترانے کے نام کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ تاہم صرف یہ بتایا گیا ہے کہ جلد پی ایس ایل کا ترانہ علی ظفر کی آواز میں ریلیز کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر متعدد بار پی ایس ایل کا ترانہ گا چکے ہیں۔ اور گزشتہ سیزن میں بھی پی ایس ایل کا ترانہ “کھل کے کھیل” میں انہوں نے ہی آواز کا جادو جگایا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …