google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 محکمہ موسمیات کا خشک سالی الرٹ جاری - UrduLead
ہفتہ , مئی 17 2025

محکمہ موسمیات کا خشک سالی الرٹ جاری 

ملک میں 62  فیصد تک معمول سےکم بارشیں ہوئیں، محکمہ موسمیات نے خشک سالی الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم ستمبر 2024 سے21 مارچ 2025 تک معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ہوئیں، سندھ میں معمول سے 62 فیصد اور بلوچستان میں معمول سے 52 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

پنجاب میں معمول سے 38 فیصد کم اور خیبر پختونخوا میں معمول سے 35 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ آزاد کشمیر میں معمول سے 29 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں سے وسطی، بالائی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال بہتر ہوئی، سندھ، بلوچستان کے جنوبی حصوں میں خشک سالی اب بھی برقرار ہے،

پنجاب کے مشرقی میدانی علاقوں میں بھی خشک سالی برقرار ہے، تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کی شدید قلت ہے۔

رواں سال مارچ میں جنوبی علاقوں میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2-3 ڈگری زیادہ ہے، کچھ جنوبی علاقوں میں مسلسل خشک دنوں کی تعداد 200 سے بھی تجاوز کرچکی ہے،

خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل کے بقیہ 8میچوں کیلئے 23غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ 8میچوں کیلئے 5 ٹیموں …