بدھ , جنوری 28 2026

دہشت گردی کے حمایت یافتہ اکاؤنٹس چلانے والے متعدد افراد کوئٹہ میں گرفتار

ایف آئی اے اور پولیس نے سوشل میڈیا پر دہشت گردی کے حمایت یافتہ اکاؤنٹس چلانے والے متعدد افراد کو کوئٹہ میں گرفتار کرلیا۔

ذارئع کے مطابق گرفتارمیں لیے گئے افراد کالعدم تنظیموں کے بیانیے کی تشہیر کر رہے تھے۔ موبائل فونز، لیپ ٹاپس، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مشکوک سرگرمی کا علم ہو تو فوری سائبر کرائم ونگ یا قریبی تھانے سے رابطہ کیا جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …