پیر , دسمبر 1 2025

بانی پی ٹی آئی صدق دل سے معافی مانگیں تو رہائی ممکن…….

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اگر 9 مئی کے واقعات پر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں بانی تحریک انصاف کی رہائی کے سوال پر رانا ثناء اللّٰہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چور راستے کے ذریعے انقلاب لانا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں۔

رانا ثناء نے کہا کہ تبدیلی صرف جمہوری جدوجہد کے ذریعے ممکن ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا تھا  کہ بانی پی ٹی آئی اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ضمانت ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے کرواسکتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی …