google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا - UrduLead
ہفتہ , مئی 17 2025

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل(اتوار کو) ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

ابتدائی دو میچوں میں میزبان ٹیم نے بالترتیب 9 اور 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے برتری حاصل کی تاہم تیسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کیا اور 9 وکٹوں سے فتح سمیٹ کر برتری کو کم کر دیا۔

پاکستان کو سلمان علی آغا لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد تک اضافے کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں …