پیر , اگست 3 2026

ٹی 20 رینکنگ: پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی)  نے ٹی 20 کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جاری کردہ بلے بازوں کی  رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی بلے باز بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا 9 واں نمبر ہے۔

رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 20 درجے ترقی کے بعد 13 ویں  اور  نیوزی لینڈ کے فن ایلن 8 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی  بالنگ رینکنگ میں  ویسٹ انڈیز کے اسپنر عقیل حسین کا پہلا  نمبر ہے، رینکنگ میں  پاکستان کا کوئی بھی گیند باز ٹاپ 20 میں بھی شامل ہوسکا۔

آئی سی سی کی بولرز رینکنگ میں پاکستانی بولر حارث رؤف  26 ویں نمبر پر ہیں، ان کے علاوہ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 30ویں نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ ٹی 20 آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کا پہلا نمبر ہے۔

 

About Aftab Ahmed

Check Also

 ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو …