ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

 فیس بک نے صارفین پیسے کمانے کا نیا فیچر متعارف 

سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کیلئے اسٹوری پر ویڈیو یا تصویر شیئر کرکے پیسے کمانے کا نیا فیچر متعارف کرادیا۔

رپورٹ کے مطابق نئے فیچر سے فیس بک کے وہ صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے جو پہلے ہی سے کانٹنٹ مانیٹائزیشن پروگرام کا حصہ ہیں۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین وہ مواد بھی اسٹوری پر شیئر کرکے ویوز کے حساب سے پیسے کماسکتے ہیں جو انہوں نے اپنی ٹائم لائن پر پوسٹ کیا ہوتا ہے۔

فیس بک کی اس نئی سہولت کا مقصد صارفین کے ذریعے پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والے مواد میں اضافہ کرنا،

پلیٹ فارم کو نئے صارفین کیلئے پُرکشش بنانا اور امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کی صورت میں اس کی جگہ لینا ہے۔

واضح رہے کہ یہ نیا فیچر پاکستان سمیت دنیا بھر کے فیس بک صارفین کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایک یوفون صارف اسمارٹ فون پر موبائل بنڈل کی قیمتیں چیک کر رہا ہے، جو پاکستان بھر میں پری پیڈ صارفین کو متاثر کرنے والے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافہ: ٹاپ 15 پیکجز ایک سال میں 14.3 فیصد مہنگے، صارفین سراپا احتجاج

مالی سال 2026 کے دوران ریکارڈ کیے گئے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے نے کمپنی …