google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 افضل ریمبوبہنوں کو یادکرکے اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکے - UrduLead
ہفتہ , مارچ 15 2025

افضل ریمبوبہنوں کو یادکرکے اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور نامور میزبان جویریہ سعود نے شو میں شریک مہمان سینئر اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو اور ان کی اہلیہ صاحبہ کو ایک سوال میں رلا دیا۔

جویریہ سعود ان دنوں نجی چینل پررمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ جس میں شوبز سے وابستہ مہمانوں سمیت علماء کرام سے بات چیت کی جاتی ہے۔

ٹرانسمیشن میں شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار افضل خان اور ان کی اہلیہ صاحبہ بطور مہمان شامل ہوئیں جہاں انہوں نے نجی اور پیشہ ورانہ زندگی پر کھل کر بات چیت کی۔

جان ریمبو اور ان کی اہلیہ کا شمار پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے مایہ ناز جوڑوں میں کیا جاتا ہے جو اپنی بے مثال اداکاری کے ساتھ نجی زندگی میں بھی لوگوں کیلئے مثال ثابت ہوئے ہیں۔

اداکار افضل خان فلمی دنیا کا انتہائی معتبر نام ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر میں لاتعداد مشہور کرداروں سے شہرت حاصل کی اور وہ جان ریمبو کے نام سے مشہور ہیں۔

فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد افضل خان کئی فلموں میں کام کیا، ان کی مشہور فلمیں ’چور مچائے شور‘، ’منڈا بگڑا جائے‘ اور ’ہاتھی میرا ساتھی‘ بےحد مشہور ہیں۔

شوبز میں نام کمانے کے بعد جان ریمبو اداکارہ صاحبہ سے محبت کر بیٹھے، صاحبہ اور جان ریمبو نے 1997 میں شادی کرکے نئی دنیا بسالی۔ اس جوڑے کے ہاں دو بیٹوں کے نام احسن اور زین ہیں۔

رمضان ٹرانسمیشن کے دوران میزبان جویریہ سعود نے جان ریمبو سے پہلا ہی سوال بچپن کے رمضان کے بارے میں پوچھا۔ جس کا جواب دیتے ہوئے اداکار جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

افضل خان نے بتایا میں بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہوں اور میری چھوٹی بہن فوت ہوچکی ہے۔ بس اس الفاظ کے بعد اداکار جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آنسو بھری آنکھوں سے بچپن کا احوال یوں بتایا کہ ایک بہن کا انتقال ہوگیا جبکہ دیگر بہنیں شادی کے بعد اپنے گھروں میں خوش ہیں۔

اداکار کے مطابق بچپن میں بڑے دستر خوان پر سب بہن بھائی اکھٹے افطار کیا کرتے تھے، لیکن جو بہن فوت ہوگئی ہے، اس کی بہت یاد آتی ہے، میں اس کے ساتھ بہت کھیلا، رمضان، عید اور شب برات پر ہمیشہ اس کے گھر تحائف لے کر جاتے تھے۔

نم آنکھوں کے ساتھ جان ریمبو کا کہنا تھا کہ اب والدین بھی فوت ہوگئے، بہن بھی چلی گئی جن کی یادیں ہمیشہ انہیں ستاتی ہیں اور یہ درد ہمیشہ قائم رہے گا۔

جان ریمبو نے دیگر بہنوں کا احوال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر بہنوں کو ہم سے ملنے نہیں دیتے یہی وجہ ہے وہ دو سال سے بہنوں سے بھی نہیں مل سکا۔

اداکار افضل خان کی آشکبار آنکھوں کو دیکھنے کے بعد صاحبہ نے جویریہ کو کہہ ڈالا کہ ہم یہاں مزے مزے کی باتیں کرنے آئے تھے، لیکن آپ نے پہلے ہی سوال میں انہیں رلا دیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرارجبکہ بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے اور بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے