google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 رمضان المبارک کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ - UrduLead
جمعہ , مارچ 14 2025

رمضان المبارک کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ

رمضان المبارک کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس دوران  کئی اشیا مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ  ہوا ہے اور ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.22 فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسلسل پندرہویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ  کیا گیا ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں چینی 9 روپے26 پیسے فی کلو تک مزید ہو گئی۔ اسی طرح ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 21  روپے37 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، برائلر مرغی 30 روپے64 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی جب کہ حالیہ ہفتے میں کیلے 12 روپے 18 پیسے فی درجن اور  بیف 6 روپے کلو مہنگا ہوا۔

علاوہ ازیں  ایک ہفتے میں ایل پی جی گھریلو سلنڈر 46 روپے19 پیسے مہنگا ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 15 اشیا سستی اور 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔  پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 97کمی ہوئی۔ حالیہ ہفتے آلو 5روپے 16 پیسے فی کلو، لہسن 35 روپے فی 63 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ اسی طرح ایک ہفتے میں دال چنا 6 روپے تک، دال ماش 2 روپے28 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

ان کے علاوہ انڈے ،دال مسور، چاول، خوردنی تیل اور گھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب کے پرائیویٹ کالجز میں غیر اخلاقی اور فحش سرگرمیوں پر سخت نوٹس

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس سمیت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے