google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پہلے عشرے میں المسجد الحرام میں ریکارڈ ڈھائی کروڑ افراد کی آمد - UrduLead
ہفتہ , اپریل 19 2025

 پہلے عشرے میں المسجد الحرام میں ریکارڈ ڈھائی کروڑ افراد کی آمد

رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں المسجد الحرام میں ریکارڈ ڈھائی کروڑ افراد کی آمد ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں 55 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے عمرہ کی ادائیگی کی۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد میں 20 ہزار کولرز زم زم کے پانی سے بھردیے گئے، نگرانی پر مامور الیکٹرک گالف کارٹس کی تعداد 400 کردی گئی۔

اس کے علاوہ گرمی سے بچاؤ کیلئے ایک خصوصی نظام وضع کیا گیا ہے۔ افطار کے بعد جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ معتمرین اور نمازیوں کیلئے آمد و رفت کو آسان اور رواں بنانے کے لیے مسجد نبوی کے اطراف میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ادھر مسجد نبوی کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور خادمین نمازیوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے موجود ہیں۔

سعودی حکومت کی بے مثال انتظامات اور خدمات کے باعث مسجد نبوی آنے والے معتمرین اور عبادت گزاروں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ …