google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سپریم کورٹ سوسائٹی میں پہلے گھر کی تعمیر - UrduLead
ہفتہ , جون 7 2025

سپریم کورٹ سوسائٹی میں پہلے گھر کی تعمیر

سپریم کورٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی جی سترہ میں مکانوں کی تعمیرات کے سلسلے کا آغاز ہو گیا ۔

سی ڈی اے نے سپریم کورٹ ایمپلائیز کواپریٹو ہاؤزنگ سوسائٹی جی 17 کی سائیٹ پر گھر بنانے کے لیے پہلے نقشے کی منظوری دے دی ہے۔

سپریم کورٹ ایمپلائز کو اپریٹو ہاؤزنگ سوسائٹی کے ممبران گزشتہ 40 سال سے اس وقت کا انتظار کر رہے تھے جب ان کو اپنے گھر بنانے کے لیے سوسائٹی کی جانب سے پلاٹوں کا قبضہ فراہم کیا۔جائے۔

سپریم کورٹ ایمپلائیز کو اپریٹر ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی نے جی 17 ون کے ڈویلپمنٹ کا کام تقریبا مکمل کر لیا ہے جبکہ ائندہ چند ہفتوں کے دوران جی 17 ٹو میں ڈویلپمنٹ کا باقاعدہ اغاز کرنے جا رہی ہے

اس سلسلے میں جی 17 سپریم کورٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران کو انتظامی کمیٹی کی جانب سے ملکیتی لیٹر فراہم کر دیے گئے ہیں

سوسائٹی کے ممبران اپنے گھروں کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے سی ڈی اے سے اب نقشوں کی منظوری حاصل کر رہے ہیں

اس سلسلے میں اہم پیشرف یہ سامنے ائی کہ سی ڈی اے نے جی 17 میں گھر بنانے کے لیے پہلے نقشے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

سپریم کورٹ انتظامی۔کمیٹی نے اب سپریم کورٹ ملازمین کے بعد پرائیویٹ ممبران کو بھی پلاٹوں کی فراہمی کا پروگرام تشکیل دیا ہے اور آئیندہ دو سے تین سال کے دوران سوسائٹی کو مکمل کرنے کا تہیہ کیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مکہ مکرمہ میں مناسک حج کا آج سے آغاز

مکہ مکرمہ میں مناسک حج کا آج سے آغاز ہو گا، عازمین حج رہائشگاہ سے …