بدھ , جنوری 28 2026

قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہو گئی ہے۔

قومی ٹیم دبئی کے راستے نیوزی لینڈ پہنچے گی۔ ٹیم نے ہوٹل سے ایئرپورٹ روانگی سے قبل گروپ فوٹو بھی بنوائی۔

پاکستان ٹیم  نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق 13 فروری کی شام کرائسٹ چرچ پہنچے گی.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اس سیریز میں پاکستان کی ٹیم کی مکمل توجہ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر بہترین کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں کامیاب دورے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …