google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 محمد یوسف کی قومی ٹیم کےلیے دستیابی - UrduLead
ہفتہ , اپریل 26 2025

محمد یوسف کی قومی ٹیم کےلیے دستیابی

اپنی بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے قومی ٹیم کےلیے دستیابی ظاہر کردی۔

محمد یوسف اب پاکستانی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ اپنی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیم کے ساتھ جانے پر شش و پنج میں تھے۔ 

اس حوالے سے محمد یوسف نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق بیٹی کی طبیعت اب بہتر ہے، لہٰذا میں ٹیم کے ساتھ جا رہا ہوں۔ قومی ٹیم کے ساتھ جانا قومی فریضہ ہے جسے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ 

محمد یوسف کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

بھارت میں مخالفت کے باعث فلم ابیر گلال کےگانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے

اداکار فواد خان اور وانی کپور کی فلم ابیر گلال مشکلات کا شکار ہے، پہلگام …