پیر , دسمبر 1 2025

اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

اسٹیٹ بینک  آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج بینک میں منعقد ہوگا، گورنر سٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سودمیں کمی یا اسے  برقرار  رکھنےکا فیصلہ کرے گی۔

اجلاس میں آئندہ دو ماہ کیلئے پریس ریلیز کے ذریعے سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں 100 سے 200 بیسسز پوائنٹس کمی ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت شرح سود 12 فیصد پر ہے، افراط زر کی شرح کم ترین سطح تک آگئی ہے، ایف پی سی سی آئی  نے شرح سود میں 500 بیسسز پوائنٹس کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی …