جمعہ , جولائی 31 2026

بھارتی اسپنرز کو کھیلنا چیلنجنگ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے بھارتی اسپنرز کو چیلنج قرار دے دیا اور کہا کہ دبئی وکٹ پر 250 رنز بھی وننگ اسکور ہوسکتا ہے۔

دبئی میں فائنل سے قبل پریس کانفرنس میں مچل سینٹنر نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنا بڑا چیلنج ہے، وہ موجودہ کنڈیشن سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہاں ایک میچ کھیلا ہے، کنڈیشن سےتھوڑی واقفیت ہے، ہمارے کچھ کھلاڑی نئے ہیں، پہلی بار آئی سی سی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل رہے ہیں۔

مچل سینٹنر نے مزید کہا کہ دبئی کی وکٹ سلو ہوگی، بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ورون چکرورتی اور دیگر بھارتی اسپنرز کو کھیلنا کافی چیلنجنگ ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیوزی کے بیٹرز اسپنرز کو بہتر کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دبئی کی وکٹ پر 250 رنز بھی وننگ اسکور ہوسکتا ہے، فائنل کی پیچ کا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

کیوی کپتان نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ کے پیسر میٹ ہنری کے بارے میں فیصلہ کل میچ سے پہلے کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

جنوب میں شدید گرمی برقرار محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران ملک کے …