google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے متعلق فیصلہ آج بھی نہ ہوسکا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے متعلق فیصلہ آج بھی نہ ہوسکا

الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کی خصوصی نشستوں اوران کے خلاف 6 درخواستوں پر سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے درخواستوں پر سماعت کی، مسلم لیگ (ن ) کی جانب سے اعظم نذیرتارڑ، پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق نائیک، سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بابر اعوان، بیرسٹر گوہر، بیرسٹرعلی ظفر جب کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سےفروغ نسیم پیش ہوئے۔

سنی اتحاد کونسل کے وکیل علی ظفر نے مؤقف اپنایا کہ مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست دی تھی، نہیں معلوم یہ مخالف درخواست گزار کس لیے آئے ہیں۔

اعظم نذیرتارڑ بولے کہ ذاتی حیثیت میں نہیں بطور سیاسی جماعت آئے ہیں، ہم ان مخصوص نشستوں کے لیے آئے ہیں جو ابھی تک الاٹ نہیں کی گئیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے مؤقف اپنایا کہ سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں ایک نشست بھی حاصل نہیں کرسکی، ایسی پارٹی میں آزاد ارکان کواکٹھا کرکے کیسے مخصوص نشستیں دی جاسکتی ہیں؟

بیرسٹرعلی ظفر نے استدلال کیا کہ سنی اتحاد کونسل کو آئین، قانون اور انصاف کےمطابق مخصوص نشستیں ملنی چاہیں۔

ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم پاکستان کی درخواست ہے مخصوص نشستیں ان میں تقسیم کی جائیں۔

سینیٹر علی ظفر نے درخواستوں کی نقول فراہم کرنےکی استدعا کرتےہوئے بدھ کو دلائل دینے کی اجازت دینے کی استدعا کی۔

فاروق ایچ نائیک نے استدلال کیا کہ الیکشن کمیشن تمام پارلیمانی جماعتوں کوفریق بنا کر نوٹسزجاری کرے۔

چیف الیکشن کمیشنر نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ یہ معاملات فیصلے کے لیے الیکشن کمیشن پر چھوڑ دیں، مخصوص نشستوں کے معاملے پر تمام فریقین کو سنیں گے۔

کمیشن نے درخواستوں پر سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کے مقدمے کا تحریری حکم ناما جاری کردیا ہے۔

حکم نامے میں بتایا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر سکلندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی، بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ آزاد امیدواروں کے بیان حلفی کے ہمراہ درخواستیں جمع کرائی ہیں، سنی اتحاد کونسل کو نشستیں الاٹ کرنے متعلق سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پر اعتراض کیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کی درخواستوں کو یکجا کردیا ہے، الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی رکھنے والی جماعتوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکم نامے میں بتایا گیا کہ درخواست گزاروں کو درخواست کی نقول فراہم کی جائیں، مخصوص نشستوں سے متعلق سماعت کل دوبارہ ہوگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

9 مئی برپا کرنے والا خود اسٹیبلشمنٹ کی پروڈکٹ ہے: خواجہ آصف

وزیردفاع اور رہنما پاکستان مسلم (ن) نےکہا ہے کہ 9 مئی برپا کرنے والا خود …