
پاکستانی معروف اداکار، میزبان و ماڈل عمر شہزاد کی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ نکاح کی تقریب کی خوبصورت تصاویر سامنے آئی ہیں۔
یاد رہے کہ عمر شہزاد اور انفلوئنسر شانزے لودھی نے گزشتہ ماہ مدینہ منورہ، حرم شریف میں نکاح کیا تھا۔
عمر شہزاد کی اہلیہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی نئی تصاویر ایک مشترکہ پوسٹ ہے۔
اس پوسٹ کو ’کبھی نہ ختم ہونے والی شروعات‘ جیسا خوبصورت کیپشن دیا گیا ہے۔
عمر اور شانزے کے نکاح کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس خوش نصیب جوڑی کا نکاح مسجدِ نبوی ﷺ میں ہوا جبکہ فوٹو سیشن ہوٹل روم میں کیا گیا۔
شانزے لودھی اور عمر شہزاد کی نئی تصاویر پر اس جوڑے کے لیے دعائیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
شوبز کی معروف شخصیات سمیت اس جوڑی کے مداح ایک بار پھر شادی کی مبارک باد اور دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔