google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومت کا آئی ایم ایف کا کاربن لیوی لگانے کا مطالبہ ماننے سے انکار  - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

حکومت کا آئی ایم ایف کا کاربن لیوی لگانے کا مطالبہ ماننے سے انکار 

پاکستان نے آئی ایم ایف کا پٹرولیم مصنوعات، کوئلے اور کارز پر کاربن لیوی لگانے کا مطالبہ ماننے سے انکار کردیا ہے، آئی ایم ایف یہ مطالبہ فوسل فیول کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے کر رہا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ موجودہ پٹرولیم لیوی کو تین سال کے دورانیے میں 60 روپے فی لٹر سے بڑھا کر 70 روپے فی لٹر کیا جائے، جس کے لیے پہلے سال میں تین روپے فی لیٹر اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

 اس طرح حاصل ہونے والی رقم کو گرین انرجی کے لیے  استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ آئی ایم ایف یہ بھی چاہتا ہے کہ انٹرنل کمبشن انجن والی کاروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے اور اس اضافے کو کاربن لیوی قرار دیا جائے۔

 یہ گفتگو آئی ایم ایف اور وزارت پٹرولیم، وزارت خزانہ، وزارت ماحولیاتی تبدیلی، وزارت انڈسٹریز اور ایف بی آر کے حکام کے درمیان جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں ہوئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کے مطالبے کو قبول نہیں کیا، انھوں نے ماحولیاتی تحفظ کے نام پر جمع ہونے والے فنڈز کے استعمال اور وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا۔

 ذرائع کے مطابق کوئلے پر کاربن لیوی لگانے پر بھی مسائل ہیں کیونکہ یہ ایک صوبائی سبجیکٹ ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے کاروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی حمایت کی۔

واضح رہے کہ کاروں پر پہلے ہی بھاری ٹیکس عائد ہیں جو کہ کاروں کی قیمت کا 36 سے 45 فیصد بنتے ہیں، حکومت اس وقت نئی کاروں پر ایڈوانس انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوتی اور بھاری رجسٹریشن فیس وصول کر رہی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایس آئی ایف سی حکام کی آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ

آئی ایم ایف حکام کی وزارتِ خزانہ اور ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے