google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپئنز ٹرافی: پہلا سیمی فائنل بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان آج ہوگا - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

چیمپئنز ٹرافی: پہلا سیمی فائنل بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان آج ہوگا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل کا مرحلہ آج سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے پہلا سیمی فائنل بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔

سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمں شامل ہیں بھارت نے گروپ کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی۔

سیمی فائنل کا ایک میچ دبئی جبکہ دوسرا لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،جبکہ پانچ مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔

سیمی فائنل میں جیتنے والی دو ٹیموں کے درمیان 9 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا، اگر بھارت نے رسائی حاصل کی تو فائنل دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا لگا ہے آسٹریلیا کے بیٹر میتھیو شارٹ انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایس آئی ایف سی حکام کی آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ

آئی ایم ایف حکام کی وزارتِ خزانہ اور ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے