بدھ , جنوری 28 2026

آئی ایم ایف اورایف بی آر کے درمیان مذاکرات

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد اور چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران ایف بی آر کے ممبر آڈٹ بھی موجود تھے۔

مذاکرات میں آئی ایم ایف کو ایف بی آر کے آڈٹ کے امور پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کے آڈٹ کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں وفد کی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہو گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 2 ہفتے تک جاری رہیں گے۔

آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت ناتھن پورٹر جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

31 جنوری کو تمام ٹیکس دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر …