جمعرات , جنوری 29 2026

عبدالحسیب پرہراسانی الزامات ثابت: ملازمت سے برخاست

ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرار عبدالحسیب پر ہراسانی کے الزامات ثابت ہوگئے، اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر سینڈیکیٹ نے ملازمت سے برخاست کردیا۔

ملاکنڈ یونیورسٹی نے لیکچرارعبدالحسیب کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے، لیکچرار پر جنسی ہراسمنٹ کا الزام تھا، فیصلہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔

لوئر دیر میں قائم ملاکنڈ یونیورسٹی نے لیکچرار عبدالحسیب پر چار فروری کو ملاکنٍڈ یونیورسٹی میں اردو ڈپارٹمنٹ کی ایک طالبہ نے اغواء اور جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پانچ فروری کو یونیورسٹی نے ملزم کو معطل کر کے معاملہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو بھجوا دیا تھا جس کے بعد ملزم کی برطرفی کا فیصلہ آج سنڈیکیٹ اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری 2026 سے نمایاں اضافے کا امکان …