google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی - UrduLead
جمعرات , جون 12 2025

ملک کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

دیر، چترال، سوات اور گرد و نواح میں بارش و برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی،محکمہ موسمیات نے سندھ میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

PSX کا ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں …