google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپئنز ٹرافی: آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کا میچ - UrduLead
جمعرات , جون 12 2025

چیمپئنز ٹرافی: آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کا میچ 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا دارومدار آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کے نتیجے پر ہے۔

گزشتہ روز بارش کے باعث افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس سے آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ افغانستان کی امیدیں مدھم پڑ گئیں۔

افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ انگلینڈ جو پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے، جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے شکست دے۔

مثال کے طور پر اگر انگلینڈ 301 رنز کا ہدف دیتا ہے تو اسے جنوبی افریقا کو 207 رنز سے ہرانا ہوگا تاکہ جنوبی افریقا کا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے کم ہو جائے۔

یہ ایک مشکل کام ہے لیکن یہی افغانستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی واحد امید ہے۔

دوسری جانب اگر انگلینڈ اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوتا ہے تو جنوبی افریقا ایک پوائنٹ حاصل کرکے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

اس صورتحال میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی ممکن نہیں رہے گی۔

گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

PSX کا ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں …