google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا - UrduLead
بدھ , جون 11 2025

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا،

اجلاس میں دیگر مرکزی ممبران و علما کے علاوہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کی کوشش کے طور پر چاند دیکھنےکےلیے اجلاس پشاور میں بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

چند روز قبل رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے امکان ظاہر کیا تھا کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہوگا۔

سپارکو اعلامیے میں کہا گیا کہ نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی،

پاکستان کے بجائے سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آسکتا ہے۔

سپارکو کے مطابق شوال کا چاند ملک بھر میں 30 مارچ کو متوقع ہے، جس کے باعث عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔

ریسرچ کمیشن کا یہ بھی کہا ہے کہ رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

وفاقی بجٹ 2025-26: جائیداد کی خریداری پر ودوہولڈنگ ٹیکس میں کمی ، تنخواہ داروں کیلئے ٹیکس ریلیف، کاربن لیوی عائد ، سولر اور چھوٹی گاڑیوں پر جی ایس ٹی عائد

مالی سال 26-2025ء کے بجٹ میں جائیداد کی خریداری پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ڈیڑھ فیصد …