google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سیاسی تنازعات کی وجہ سے بھارت چھوڑا: ماورا حسین  - UrduLead
جمعرات , مارچ 13 2025

سیاسی تنازعات کی وجہ سے بھارت چھوڑا: ماورا حسین 

معروف اداکارہ ماورا حسین نے فلم”صنم تیری قسم 2″ سے متعلق نیا انکشاف کر دیا۔

ماوراحسین نے ناصرف ڈراموں میں شانداراداکاری کی ہے بلکہ بالی ووڈ میں بھی اپنی پہلی فلم”صنم تیری قسم” کے ذریعے بہت زیادہ شہرت سمیٹی ہے۔

ماورا حسین نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ “صنم تیری قسم” کے بعد مجھے کئی بڑی بھارتی فلموں کی پیشکش ہوئی تھی اور وہ تمام فلمیں بعد میں سپرہٹ ثابت ہوئیں،

میں سیاسی تنازعات کی وجہ سے بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان آ گئی تھی،حالانکہ میں اس وقت ممبئی میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا ارادہ رکھتی تھی۔

ماورا حسین نے بھارت میں کام کے تجربے کو بے حد مثبت قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی عوام نے ہمیشہ محبت اور احترام دیا، میں حیران رہ جاتی تھی کہ لوگ پہلے سے ہی مجھے ڈراموں کے ذریعے جانتے تھے،

مجھے آج بھی “صنم تیری قسم” سے متعلق مداحوں کے بے شمار پیغامات آتے ہیں۔

خوبرواداکارہ نے انکشاف کیا کہ میں “صنم تیری قسم “2 کے لیے فلم سازوں سے بات چیت کر رہی ہوں، لیکن ابھی کچھ بھی حتمی نہیں ہے،فی الحال کچھ رکاوٹیں ہیں، لیکن میں اس پراجیکٹ کا حصہ بننا پسند کروں گی،

اگر یہ فلم نہ بھی بنی تو پھر بھی میں اس کے تخلیق کاروں کی کامیابی کے لیے دعاگو رہوں گی۔

ماوراحسین نے مزید کہا کہ اگر شردھا کپور فلم میں سارو کا کردار ادا کریں تو میں انہیں دل سے سپورٹ کروں گی۔

واضح رہے کہ ماوراحسین نے “صنم تیری قسم”میں ساروکاکردارادا کیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے