بدھ , ستمبر 16 2026
بریکنگ نیوز

اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری

صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، پارلیمانی وفد آئندہ بجٹ آنے تک مسائل حل ہونے کا انتظار کرے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے وفد نے گورنر ہاوس لاہور میں مرحلہ وار ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی وفد اور رہنماوں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

وفد اراکین کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظرانداز کیا جاتا ہے، ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے معاملہ میں بھی ترجیح نہیں دی جا رہی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

 راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں نیشنل ایکوئیوَلنس بورڈ امتحان دیتے ہوئے طلبہ

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں نیشنل ایکوئیوَلنس بورڈ امتحان کا کامیاب انعقاد

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (آر ایم یو) نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ …