بدھ , ستمبر 16 2026
بریکنگ نیوز

وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

رکن پارلیمنٹ حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، خالد مگسی اور مصطفیٰ کمال کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے حنیف عباسی کو وزارت ریلوے کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے جبکہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔ 

خالد مگسی کو وزارت مواصلات جبکہ ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔ 

واضح رہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے جبکہ انکے پاس وزارت تعلیم کا بھی قلمدان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم خالد مقبول صدیقی کے پاس ہی رہے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

 راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں نیشنل ایکوئیوَلنس بورڈ امتحان دیتے ہوئے طلبہ

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں نیشنل ایکوئیوَلنس بورڈ امتحان کا کامیاب انعقاد

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (آر ایم یو) نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ …