google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے روک سکتے ہو تو روک لو: پی پی رہنما - UrduLead
جمعرات , جون 12 2025

اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے روک سکتے ہو تو روک لو: پی پی رہنما

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے وزیراطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی ٹک ٹاک کی حد تک محدود ہے، پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا روک سکتے ہو تو روک لو۔

پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری برائے وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی صرف ٹک ٹاک بنانے کی حد تک محدود ہے، لاہور کےعلاوہ پنجاب کے باقی اضلاع کے ساتھ سوتیلے جیسا سلوک ہو رہا ہے۔

حسن مرتضی نے کہا کہ لاہور میں اربوں کے ترقیاتی فنڈز دے کر باقی پنجاب کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، مریم نواز نے پنجاب کے تاجروں کے کاروبار تباہ کر دیے، پنجاب کا کسان، تاجر اور مزدور طبقہ مریم نواز کی پالیسیوں بدولت ابتری کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب صوبے کے آئینی سربراہ ہیں اور صوبائی حکومت کی کوتاہیوں کی نشاندہی کرنا اُن کا فرض ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے میں حکومت سندھ کی کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کہنے کہلانے سے وزیراعظم نہیں بنواتی بلکہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آتی ہے،

صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے تشخص کو عالمی سطح پر بحال کر رہے ہیں، پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا روک سکتے ہو تو روک لو۔

About Aftab Ahmed

Check Also

PSX کا ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں …