google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ماہرہ خان کی شوہر کیساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل - UrduLead
جمعرات , جون 12 2025

ماہرہ خان کی شوہر کیساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز کی صف اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان نے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

یہ ڈانس پرفارمنس ماہرہ خان اور سلیم کریم نے اپنے قریبی دوست اور پاکستانی فرانسیسی اداکار سکندر رضوی کی شادی کے موقع پر پیش کیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

ویڈیو میں ماہرہ خان کو شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا شرارہ پہن رکھا ہے جبکہ ان کے شوہر شیروانی پہنے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو پر صارفین اور اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں تاہم کئی لوگ اداکارہ کو بولڈ لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

PSX کا ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں …